بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کامن ویلتھ گیمز، پاکستان کے زمان انور کو ریسلنگ کے فائنل میں شکست

برمنگھم (سپورٹس ڈیسک)کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں پاکستان کے ریسلر زمان انور کو ریسلنگ کے فائنل میں شکست ہوگئی جس کے بعد وہ سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔

پاکستان کے زمان انور کو کینیڈا کے امرویر ڈیشی نے 125 کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل میں شکست دی۔

علاوہ ازیں پاکستانی ریسلر انعام بٹ فائنل میں بھارتی پہلوان سے شکست کے بعد سلور میڈل جیت سکے جبکہ 65 کلو گرام کی کیٹیگری میں عنایت اللّٰہ نے اسکاٹ لینڈ کے راس کونیلی کو دوسرے راؤنڈ میں چت کر کے برانز میڈل جیتا۔