بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک عدم اعتما د ناکام ہوتی ہے تو یہ سرپرائز ہوگا،شاید خاقان عباسی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ کے رہنما شاید خاقان عباسی نے کہاہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتما د ناکام ہوتی ہے تو یہ سرپرائز ہوگا،تحریک عدم اعتماد کسی غیر آئینی عمل سے ہی ناکام ہوسکتی ہے،جس طرح کا رویہ سپیکر ہے سوچ رہے ہیںکہ ان کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد آنی چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اسمبلی اجلاس بلائے جانےکےبعد تین سے سات دن میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی ،تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے اگر یہ ناکام ہوتی ہے تو یہ سرپرائز ہوگا۔انہوںنے کہاکہ صرف غیر آئینی عمل سے ہی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی ،ماضی میں بھی تحریک عدم اعتماد کے دوران ارکان کو اغوا کیا گیا، ۔تمام رکان پر نظر رکھنے کا بندو بست کرر کھا ہے، تحریک عدم اعتمادناکام ہوئی توسڑکوں پر احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ وقت لیا جائے، زیادہ وقت اس لئے لیا جارہاہے تاکہ اتحادیوں کو منایا جا سکے ۔شاید خاقان نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد طویل حکومت بنانے کا ارداہ نہیں ،میری ذاتی رائے ہے کہ نئی حکومت نہیں بننی چاہیے بلکہ نئے انتخابات کی طرف جاناچاہیے ، نگراں حکومت پی ٹی آئی حکومت سے اچھا کام کرلے گی ۔انہوںنے کہاکہ میرا نہیں خیال کہ اصلاحات کی ضرورت ہے نظام کی خرابی ہے تو آئین پر عمل ہونا چاہیے ۔ایک سوال پر شاید خاقان نے کہاکہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد آتی تو کسی کو وزارت اعلیٰ کی پیش کش کرتے۔انہوں نے کہاکہ جس طرح کا رویہ سپیکر ہے سوچ رہے ہیں کہ ان کے خلا ف بھی تحریک عدم اعتماد آنی چاہیے۔شاید خاقان نے کہاکہ اپوزیشن بھی تحریک عدم اعتماد سے پہلے جلسہ کرے گی، امن وامان برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔