اسلام آباد(ممتاز نیوز )چیف سیکرٹری پنجاب نے عہدے پر کام کرنے سے انکار کردیا، کامران علی افضل نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ لکھ دیا،وفاقی حکومت کولکھے گئے مراسلے میں چیف سیکرٹر ی پنجاب نے کہاکہ میں پنجاب میںذاتی وجوہات کی بناء پر مزید اپنی خدمات جاری نہیں رکھ سکتامیری خدمات واپس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھیج دی جائیں ،گورنرہائوس میں تقریب حلف برداری کے موقع پربھی چیف سیکرٹری پنجاب موجود نہیں تھے ،
واضح رہے کہ بزدارحکومت کے دورمیں جوادرفیق ملک کوتبدیل کرکے کامران افضل کوپنجاب کاچیف سیکرٹری مقررکیاگیاتھا،دوسری طرف وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کوفوری طور پرتبدیل نہ کرنے کافیصلہ کیاہے ،کامران افضل 10محرم الحرام تک عہدے پرکام کرتے رہیں گے ،10محرم کے بعد تبدیلیوں کاامکان ہے،
ملک احمد خان اسپیشل اسسٹنٹ ٹووزیراعظم تعینات کردیاگیا، ملک احمد خان کاعہدہ وفاقی وزیر کےبرابرہوگا،وفاقی حکومت نےنوٹیفکیشن جاری کردیا
چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے ساتھ کام کرنے سے معزرت کر لی۔۔ pic.twitter.com/sni1W1Fek5
— Sanaullah Khan (@SanaullahDawn) August 6, 2022









