بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سانحہ لسبیلہ کے شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے میں شہید میجر جنرل امجد حنیف کے بھائی میجر اسد حنیف اور میجر طلحہ شہید کی رہاشگاہوں کا دورہ۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میجر جنرل امجد، حنیف شہید اور میجر طلحہ شہید نے قوم کی خاطر اپنے ساتھوں سمیت جانوں کا نذرانہ پیش کیا، میجر جنرل امجد، حنیف شہید میجر طلحہ شہید کی ساتھیوں سمیت اپنی جان کی قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، شہداء نے قوم کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کی خاطر فراض کی ادائیگی میں اپنی جانیں قربان کر دی ، راجہ پرویز اشر ف نے کہا کہ شہداء کے عزم، ہمت اور حوصلے کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے،
سانحہ لسبیلہ کے شہداء کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں،
ہمارے شہداء نے ہمیشہ ملک اور قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے،
انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا،
سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے ہمت اور حوصلے عطاء فرمانے کی دعا کی۔