بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان آج یزیدیت کے نرغے میں ،13اگست کو حقیقی آزادی جلسےمیں اس فسطائیت سے نمٹنے کےمنصوبےکااعلان کروں گا ،عمران خان

اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عاشورہ محرم کے موقع پراپنے پیغام میں کہاکہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے پیغمبرپاک صلی اللہ علیہ وسلم کےنواسےراہِ حق پر تھے،کوفہ کےلوگ یزید کےخوف سےانکی مدد کو نہ نکلےاور اسلام کےعظیم ترین المیےکووقوع پذیرہونےدیاگیا۔ہر دور کااپنایزیدہوتا ہے۔اتوارکواپنے ٹوئٹرپیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ مجرموں کےبرسرِاقتدارگروہ،جسےتبدیلی حکومت کی امریکی سازش کےذریعےحکومت میں لایاگیااورانکےسرپرستوں کےاقتدارکی شکل میں پاکستان آج یزیدیت(فسطائیت)کےنرغےمیں ہے۔کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کےسامنے سرجھکائیں گےیابحثیت ایک قوم اس کڑےامتحان کا سامنا کریں گے؟ 13اگست کو میں اپنےحقیقی آزادی جلسےمیں اس فسطائیت سے نمٹنے کےمنصوبےکااعلان کروں گا۔