بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان 100 جلسے کرلیں، الیکشن کی تاریخ پی ڈی ایم دے گی،طلال چودھری

 سمندری(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہاہے کہ عمران خان چاہیں تو 100 جلسے کرلیں لیکن عام انتخابات کی تاریخ پی ڈی ایم دے گی۔
طلال چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ سائیکل چور جیل میں اور ڈالر چور باہر ہو، فواد چوہدری کو زیادہ قانون کی سمجھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ تو کہتے ہیں انقلاب لے کر آؤں گا لیکن آپ تو نیوٹرل کا نام نہیں لے سکتے، یہ کہتے تھے کہ میں وزیر اعظم بنوں گا تو کسی کی ڈکٹیشن نہیں لوں گا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پرویز الٰہی چوہدری شجاعت کے نہ ہو سکے تو آپ کے کہاں سے ہوں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں جے آئی ٹیزبن چکی ہیں، کیس میں کوئی جان ہوتی تو کچھ نہ کچھ نکل آتا۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ یہ صرف بیان بازی کرتے ہیں، یہ جلسے اپنی جان چھڑانے اور سزا سے بچنے کے لیے کر رہے ہیں۔