اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ قائد(ق) کے بڑوں نےتحریک عدم اعتماد پر حکومت یا اپوزیشن میں سے کسی ایک کا ساتھ دینے کے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا ہےاس سلسلے میں حتمی اعلان آج متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد حکومتی اتحادی جماعتیں بھی اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ق اور متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہنمائوں نے مشترکہ بھیٹک کے بعد فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان آج متوقع ہے۔
سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے کل اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ دونوں حکومتی اتحادی جماعتوں نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور باقاعدہ اعلان آج کریں گے ۔ تاہم دونوں جماعتوں اور اپوزیشن کی جانب ابھی تک سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔








