بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین کا تائیوان کے مشرق میں فوجی مشقیں باقاعدگی سے کرنے کا اعلان

بیجنگ (نیوزڈیسک)چین نے آبنائے تائیوان کے مشرق میں فوجی مشقیں باقاعدگی سے کرنے کا اعلان کر دیا۔
چینی میڈیا کے مطابق چین آبنائے تائیوان کے مشرق میں اب باقاعدہ فوجی مشقیں کیا کرے گا۔
چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین اور تائیوان کے درمیان تنگ سمندری راستے کی درمیانی لائن غیر سرکاری لائن آف کنٹرول ہے جسے عام طور پر چین اور تائیوان کے فوجی طیارے اور جنگی بحری جہاز عبور نہیں کرتے۔
امریکی اسپیکر کا متنازع دورہ تائیوان، چین نے سب سے بڑی جنگی مشقیں شروع کر دیں
اس کنٹرول لائن کی کبھی کوئی قانونی حیثیت نہیں رہی، پچھلی صدی میں امریکا نے اپنی عسکری ضروریات کے لیے یہ تصوراتی لائن بنائی تھی۔
واضح رہے کہ چین نے پچھلے ہفتے امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے متنازع دورہ تائیوان پر آبنائے تائیوان کے مشرق میں فوجی مشقیں شروع کی تھیں۔