بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ظالم مودی کشمیری مسلمانوں کے لئے دور حاضر کا یزید ہے ، کشمیر میں ہر دن یوم کربلا ہے ،فریدہ بہن جی

سرینگر (صباح نیو ز)جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیرپرسن اور سینئر حریت رہنماءفریدہ بہن جی نے واقعہ اور شہدائے کربلا ءکی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظالم مودی کشمیری مسلمانوں کے لئے دور حاضر کا یزید ہے ، کشمیر میں ہر دن یوم کربلا ہے کشمیریوں نے حق پر قائم رہ کر سنت امام حسین رضی اللہ عنہ کو زندہ رکھا۔ کشمیریوں نے کربلاکی طرح کشمیر کو بھی معرکہ حق و باطل کی ایک عظیم مثال بنا دیا۔یوم عاشور کے موقع پراپنے پیغام میں فریدہ بہن جی نے کہا کہ یوم عاشور ہمیں شہداءکربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ واقعہ کربلا ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے، حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے ثابت کیا کہ باطل جب بھی حق سے ٹکرایا ہے نیست و نابود ہوا۔ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے شہادت پاکر تاریخ اسلام میں اس دن کو قیامت تک کے لیے خاص بنا دیا۔ باطل قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ درحقیقت حق کی فتح اور ظالم کیخلاف ڈٹ جانے اور ایثار وقربانی کا استعارہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حق و باطل کی لڑائی اس دور میں بھی جاری ہے، ظالم مودی کشمیری مسلمانوں کے لئے دور حاضر کا یزید ہے ، کشمیر میں ہر دن یوم کربلا ہے جہاں آٹھ لاکھ سے زائد قابض بھارتی افواج نے ظلم وتشدد کابازار گرم کررکھا ہے ،روزانہ کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے ، کشمیری خاص کر نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جاتاہے ،ہزاروں کی تعداد میں کشمیر ی کشمیر اور بھارت کی مختلف بدنام زمانہ جیلوں میں قید ہیں ،کشمیریوں کو اپنی قیادت سے محروم رکھنے کے لئے اکثر کشمیری قیادت پابند سلاسل ہے ،کشمیری خاتون رہنماء نے کہا کہ بھارت کی فاشسٹ مودی حکومت نے کشمیریوں کے ہرطرح کے بنیادی حقوق چھین کررکھے ہیں ایک طرف مودی سرکارکشمیریوں کی خصوصی شناخت مٹانے کے درپے ہے دوسری طرف کشمیری مسلمانوں کو اپنے مذہبی فرائض انجام دینے میں رکاوٹوں اور بندشوں کا سامنا ہے کشمیرکی تاریخی جامع مسجد اور دیگر مذہبی مقامات جب قابض حکام چاہیں تالے لگائے جاتے ہیں محرم کے جلوسوں پر پابندیاں ہیں ،انہوں نے کہاکہ آج لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے کشمیری اس وقت جذبہ شبیری رضی اللہ عنہ کے تحت قربانیوں کی ایک لازوال داستان رقم کررہے ہیں ،کشمیر میں قبرستان شہداءکی قبروں سے بھر چکے ہیں ،فریدہ بہن جی نے کہاکہ کشمیریوں کا صرف یہ قصور ہے کہ وہ اپنے بنیادی حقوق مانگتے ہیں جن کا وعدہ ان سے خود بھارت کے حکمرانوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کررکھا ہے ،اور آج تک بھارت کے کسی بھی حکمران نے یہ وعدہ پورا نہیں کیا انہوں نے سرینگر میں محرم کے جلوس پر پابندی ،تشدد و گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کیا کہ کشمیر ی اپنے مذہبی معاملات میں کسی قسم کی مداخلت بردشت نہیں کریں گے وہ اپنا سرکٹا سکتے ہیں لیکن کشمیری قابض اور ظالم بھارتی حکمرانوں کے سامنے کسی صورت سرنڈر نہیں کریں گے ، کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے شہداءکی عظیم قربانیوں کے مشن کو ہرصورت منزل کے حصو ل تک جاری رکھیں گے اور اعلیٰ مقاصد، استقامت اور حق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام بڑی آزمائش کا مقابلہ کرنے کا جذبہ صادق عطا کرتا ہے۔ دعا ہے یہ کشمیرکی بھارت سے آزادی کا سال ثابت ہو۔