بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہدائے کربلا کے جذبہ ايثار ، قربانی اور غير متزلزل ارادے پر عمل پيرا ہو کر تمام مشکلات پر قابو پايا جا سکتا ہے، سپيکر و ڈپٹی سپيکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپيکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور ڈپٹی سپيکر زاہد اکرم درانی نے يوم عاشورہ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پيغامات ميں کہا ہے کہ واقعہ کربلا اللّه تعالی پر ايمان ، بے مثال تقوی ، بہادری ،اللّه کی راه ميں صبر اور قرآن مجيد ميں بيان شہادت کے جذبے کا ايک بہترين نمونہ ہے جسے قيامت تک ياد رکها جائے گا ۔
اس موقع پر سپيکر نے کہا کہ واقعہ کربلا ہميں حضرت امام حسين ؓ اور ان کی ساتهيوں کی ان عظيم قربانيوں کی ياد دلاتا ہے جو انہوں نے حق اور سچ کی خاطر ديں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسين ؓ اور ان کے ساتهی قرآنی تعليمات،برداشت، قربانی اور جذبہ شہادت کی ايک لازوال مثال ہيں۔

سپيکر نے کہا کہ بحثيت مسلمان يہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ان طاغوتی قوتوں کے سامنے ڈٹ کر کهڑے ہو جائيں جو اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے ليے معاشرے ميں انتشارپهيلارہی ہيں۔انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کو خراج عقيدت پيش کرنے کا بہترين طريقہ يہ ہے کہ ہم انسانيت کی بهلائی اور ملکی تعمير و تر قی کے ليے خود کو وقف کر ديں۔ انہوں نے يوم عاشوره کی قربانی کو باطل کے خلاف دی جانے والی عظيم قربانی قرار
ديتے ہوئے کہا کہ يہ قربانی قيامت تک آنے والوں کے ليے مشعل راه ثابت ہوگی۔

اس موقع پر ڈپٹی سپيکر زاہد اکرم درانی نے کہا کہ واقعہ کربلا جو سچ اور باطل قوتوں کے درميان پيش آيا وه مسلمانوں کو باطل قوتوں کے خلاف سينہ سپر ہونے کا درس ديتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ يہی وه راستہ ہے جس پر ہمارے پيارے نبی حضرت محمد صلى الله عليه وسلم نے ہميں عمل پيرا ہونے کا درس ديا ہے اور جس پر چل کر حضرت امام حسین اور ان کے ساتهيوں نے لازوال قربانياں پيش کيں۔ انہوں نے کہا کہ يہ واقعہ ہميں يہ سبق ديتا ہے کہ ملک پر جب بهی کڑا وقت پڑا تو ہم کسی بهی قسم کی قربانی سے دريغ نہيں کرينگے