اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف نے 13اگست کے جلسے کا مقام تبدیل کردیا،اب یہ جلسہ اسلام آبادکی بجائے لاہور میں ہوگا۔پیر کو بنی گالہ میں عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کااجلاس میں ہوا جس میں 13اگست کے جلسے کامقام تبدیل کرنے کے فیصلہ کیا گیا۔ اس سے پہلے اسلام آباد میں حکومت کی طرف سے پیداکی جانے والی ممکنہ رکاوٹوںکے پیش نظرجلسہ پنڈی اسٹیڈیم میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اسی روز ٹی ایل پی نے بھی پنڈی میں احتجاج کااعلان کردیاہے چنانچہ پی ٹی آئی نے ممکنہ تصادم سے بچنے کے لئے اب 13اگست کا جلسہ ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کرنے کافیصلہ کیاہے ۔
پی ٹی آئی کے13اگست کے جلسے کا مقام تبدیل،اب لاہور میں ہوگا








