اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی پاکستان عوامی پارٹی کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ 13 اگست کی رات کو جشن آزادی کا روایتی جلسہ لال حویلی راولپنڈی کے باہر منعقد ہو گا۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ 12 بجکر 1 منٹ پر آتش بازی کا حسب معمول مظاہرہ ہوگا اور عمران خان کی تقریر بھی سکرین پر دکھائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ12 تاریخ بروز جمعہ 3 بجے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کروں گا۔
13 اگست کی رات کو جشن آزادی کا روایتی جلسہ لال حویلی راولپنڈی کے باہر منعقد ہو گا۔ 12 بجکر 1 منٹ پر آتش بازی کا حسب معمول مظاہرہ ہوگا اور عمران خان کی تقریر بھی سکرین پر دکھائی جائے گی۔12 تاریخ بروز جمعہ 3 بجے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کروں گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 8, 2022









