بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کیا اپنے بچوں کو مار دوں؟ مہنگائی کی ستائی خاتون کی شہباز شریف اور مریم سے دہائی، ویڈیو وائرل

کراچی(نیوزڈیسک) سوشل میڈیا پر کراچی کی رہائشی رابعہ کا ویڈیو پیغام وائرل ہوگیا جس میں وہ مہنگائی پر شہباز شریف اور مریم کو دہائی دے رہی ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کراچی کی رہائشی رابعہ کا ویڈیو پیغام وائرل ہوا جس میں وہ وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگ کی رہنما مریم نواز کو دہائی دیتی اور ان سے سوالات کرتی نظر آرہی ہیں۔
رابعہ کا ویڈیو پیغام میںوزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگی رہنما مریم نواز سے سوال کر رہی ہیں کہ کھانے پینے کی اشیا انتہائی مہنگی ہوکر دسترس سے دور ہوچکی ہیں وہ کیسے گزارا کریں؟
رابعہ کا کہنا تھا کہ وہ اس مہنگائی میں گھر کا کرایہ دیں، بجلی کے بھاری بڑے بڑے ہزاروں کے بل ادا کریں، بچوں کے دودھ اور دوائیں لیں، بچوں کو کھلائیں یا بھوکا مار دیں۔
خاتون نے سسکتی ہوئی آواز میں اپنا دکھ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دو بچے ہیں جس میں سے ایک کو فٹس پڑے ہیں اور چار ماہ میں اس کی دوا کئی گنا مہنگی ہوچکی ہے، اب کیا وہ دوا بھی نہ دیں۔
رابعہ نے کہا کہ حکومت نےغریبوں کو ما رہی دیا ہے، آخر میں انہوں نے حکمرانوں سے چبھتا ہوا سوال کیا کہ کیا تم لوگوں کو خدا کا خوف نہیں ہے؟