لاہور(نیوزڈیسک)حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے مزار کے سالانہ غسل مبارک دینے کی تقریب منعقدہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا ، چادر چڑھائی اور دعا کی۔ اس موقع پر میاں اسلم اقبال،حافظ عمار یاسر، راسخ الہٰی، سردار طالب نکئی، سردار آصف نکئی، سید صمصام علی بخاری، مشیر عمر سرفراز چیمہ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) اسداللہ خان، سی سی پی او لاہور اور ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی داتا گنج بخش ؒ کے مزار کو غسل دینے کی تقریب میں شرکت








