اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد میں 500 کے فی کے نیو روات گرڈ اسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمر نمبر ایک میں آگ لگ گئی جس کے بعد وفاقی دارالحکومت کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔ آئیسکو ترجمان نیو روات گرڈ اسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمر نمبر ایک پر آتشزدگی کے نتیجے میں چکری، چکوال، بھگوال، تلہ گنگ اور چوہا سیدان کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔آتشزدگی سے شاہ ڈنڈوت، بلاول ٹمن، نیو چکری اور گرد و نواح کے علاقے بھی بجلی سے محروم ہوگئے۔ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی اور دیگر فارمیشنز کیساتھ مسلسل رابطہ ہے، وفاقی دارالحکومت کے متاثرہ علاقوں کی بجلی متبادل ذرائع سے بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ادھر راولپنڈی ریسکیو 1122 کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کنٹرول روم میں واپڈا گرڈ اسٹیشن چک بیلی موڑ روات میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ایک ایمبولینس اور چار فائر ٹرک موقع پر پہنچے۔شارٹ سرکٹ کے باعث واپڈا گرڈ اسٹیشن میں موجود تین یونٹس میں آگ لگی جس پر 25 منٹ فائر فائٹنگ کے بعد قابو پالیا گیا اور کولنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا۔
نیوروات گرڈاسٹیشن کا پاورٹرانسفارمر جل گیا، اسلام آباد کے کئی علاقے بجلی سے محروم








