بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کے ساتھ ماضی کے حکمرانوں کاموازنہ توہین سمجھتاہوں،مراد سعید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہاکہ اوورسیز ملکی معیشت میں بہترین کردار ادا کرتے ہیں۔پی ٹی آئی کی فنڈنگ کرنے والے اوورسیز پاکستانی ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

عمران خان کا اپوزیشن کے ساتھ موازانہ بھی توہین ہے۔ماضی کے حکمران دنیامیں پاکستان کے لیے شرمندگی کاباعث بنے۔پی ٹی آئی نے پارٹی اکائونٹس کومنی لانڈرنگ کے لیے استعمال نہیں کیا۔

اوورسیز پاکستانی دنیامیں پاکستان کے سفیرہیں ۔اوورسیز پاکستانی معیشت کے لیے اہم کرداراداکررہے ہیں۔عمران خان کے ساتھ ماضی کے حکمرانوں کاموازنہ توہین سمجھتاہوں۔

ایک طرف ذاتی ایجنڈے پربیرون ملک جائیدادیں بنانیوالے ہیں۔دوسری طرف عمران خان ہے جوبنی گالہ میں رہتاہےوزیراعظم ہائوس میں نہیں۔سیاستدان اگلے الیکشن کاجبکہ لیڈر اگلی نسل کاسوچتاہے۔