بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مزدوروں کی قلت، آسٹریلوی ایئرلائن نے کمپنی کے اعلیٰ افسران کو مسافروں کا سامان ڈھونے پر لگادیا

کراچی (نیوز ڈیسک) آسٹریلوی ایئر لائن کانٹس نے اپنے اعلیٰ عہدیداران سینیئر ایگزیکٹیوز سے کہا ہے کہ وہ آئندہ تین ماہ تک ’بیگج ہینڈلرز‘ (مسافروں کے سامان پر کام کرنے والے) کے طور پر کام کریں کیونکہ اس وقت ایئرلائن کو اس کام کے لیے درکار لیبر (مزدورں) کی قلت کا سامنا ہے۔ کمپنی سڈنی اور میلبرن کے ہوائی اڈوں پر کام کرنے کے لیے کم از کم 100 رضاکاروں کی تلاش میں ہے۔ انہیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو مسافروں کے سامان کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کریں اور اس کے علاوہ ایئرپورٹ کے مختلف حصوں پر اس سامان کو لے جانے کے لیے گاڑیاں چلائیں۔ اکثر عالمی ایئرلائنز کووڈ کی عالمی وبا کے دوران عائد کردہ پابندیوں کے خاتمے اور سرحدیں کھلنے کے بعد اپنے آپریشنز کی بحالی کی کوششیں کر رہی ہیں۔