کراچی (نیوز ڈیسک) وزارت داخلہ نے ایسے پاکستانی شہریوں کے ایک سے زائد پاسپورٹ موجود ہیں اس کی منسوخی کے لئے تین کیٹگریز پر مبنی نئی پالیسی جاری کردی ہے۔ غلط معلومات یا دستاویزات پر مبنی ایک سے زائد پاسپورٹس کے حامل شہریوں کیلئے وزارت داخلہ نے نئی پالیسی جاری کر دی ہے۔ پالیسی کے مطابق ایک سے زائد پاسپورٹس کی منسوخی کے لیے3کیٹیگریاں متعارف کی گئی ہیں۔ تینوں کیٹیگریز سے استفادہ کے لیے 31دسمبر 2022 کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ تینوں کیٹیگریزکے لئے فیس10،25اور 50ہزارروپے مقرر کی گئی ہے۔ متعلقہ افراد اپنی درخواستیں زونل پاسپورٹ دفاتر یا بذریعہ ڈاک اسلام آباد روانہ کرسکتے ہیں۔ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو درخواستیں ارسال کر سکتے ہیں۔
غلط معلومات یا دستاویزات پر مبنی ایک سے زائد پاسپورٹس کے حامل شہریوں کیلئے نئی پالیسی








