غیر ملکی ٹیلی ویژن کا اینکر پرسن خبر پڑھتے پڑھتے ہنس پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایک نیوز اینکر خبر پڑھتے ہوئے بتا رہا ہے کہ ایک 57 سالہ شخص کو 2 مہینے پہلے 200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے پر عدالت نے جرمانہ کیا جس کی ادائیگی سے اس نے انکار کردیا۔
— Ali Aftab Saeed (@aliaftabsaeed) August 8, 2022
اینکر نے پڑھا کہ اس شخص نے کہا کہ وہ جو کام بھی کرتا ہے تیز کرتا ہے، وہ تیز کھاتا ہے، تیزی سے سوتا ہے، گاڑی تیز چلاتا ہے، مطالعہ تیزی سے کرتا ہے اور تیز چلتا ہے۔
اس نے مزید پڑھا کہ تیز رفتار ڈرائیور نے جب عدالت کو یہ بیان دیا تو عدالت نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ آپ 6 مہینے کی قید کتنی تیزی سے کاٹتے ہیں۔
یہ خبر پڑھنے کے ساتھ ہی نیوز اینکر کی ہنسی چھوٹ گئی اور وہ نہایت بےساختہ قہقہے لگانے لگا۔









