بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت آزادی سے متعلق واقعات پر سیاست کرنے سے باز رہے، پاکستان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان نے 14 اگست کو بھارت میں ہولناک دن منانے کے شر انگیز اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت آزادی سے متعلق واقعات پر سیاست کرنے سے باز رہے اور بہتر مستقبل کيلئے قربانیاں دینے والوں کی یادوں کا احترام کيا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی سیکولر ازم دھوکا ثابت ہوچکا ہے، حقیقت میں آج کا ہندوستان ایک غیر اعلانیہ ہندو راشٹرا ہے، جہاں اقلیتوں کیلئے کوئی جگہ یا رواداری نہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ہولناک دن منانے کا اقدام بی جے پی کے منقسم سیاسی ایجنڈے کا حصہ ہے، مودی سرکار تاریخ مسخ کر کے عوام کے جذبات مجروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہندوستانی لیڈروں کو واقعی تکلیف ہے تو مسلمانوں سميت اقليتوں کے حالات بہتر بنائیںاور بہتر مستقبل کے لئے قربانیاں دینے والوں کی یادوں کا احترام کيا جائے۔