اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ کے جج جسٹس سجاد علی شاہ نے ریٹائرمنٹ کے موقع پر اپنے اعزاز میں 11اگست کو منعقد ہونے والے فل کورٹ ریفرنس منسوخ کردیا۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر ریفرنس منسوخ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے کسی بھی جج کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس منعقد کیا جاتا ہے جس کیں معزز جج کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے ریفرنس سے چیف جسٹس پاکستان ،بار کے نمائندے اور اٹارنی جنرل سمیت دیگر خطاب کرتے ہیں ۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس سجاد علی شاہ نے ریٹائرمنٹ کے موقع پر اپنے اعزاز میں 11اگست کو منعقد ہونے والے فل کورٹ ریفرنس منسوخ کردیا
— Muhammad Ashfaq (@m__ashfaq) August 10, 2022









