بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نے اہلیان لیاری کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا

 کراچی(نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نو حلقوں سے ضمنی انتخاب لڑنے سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقے این اے246 لیاری سے عمران خان کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے گئے ہیں، ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی پی ٹی آئی کے مقامی رہنما نے حاصل کئے۔
2018 کے الیکشن میں اس نشست پر پی ٹی آئی کے شکور شاد کامیاب ہوئے تھے جن کا حال ہی میں استعفیٰ منظور کیا گیا تھا، قومی اسمبلی کے نو حلقوں پر ضمنی انتخاب پچیس ستمبر کو ہوگا۔