بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو فوج سے لڑوانے کی سازش کی جارہی ہے، عمران خان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ رجیم چینج کی سازش اب بھی جاری ہے،اسی سازش کے تحت ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی (پی ٹی آئی )کوفوج سے لڑوایاجارہا ہے۔ عوام سے خطاب میں عمران خان نے کہاکہ ہماری حکومت بیرونی سازش کے ذریعے گرائی گئی، ہماری حکومت گرائی گئی تو خوشی منائی گئی۔رجیم چینج کی سازش اب آگے چل رہی ہے، خوفناک سازش کا پلان بنایاگیا ہےکہ ملک کی سب سے بڑی جماعت اور فوج کا آپس میں لڑایاجائے،انہیں سب سے بڑی تکلیف یہ تھی کہ ہماری حکومت اور فوج ایک پیج پر چل رہی تھیں۔

عمران خان نے کہا کہ جب ہم حکومت میں آئے تو کہا گیا ہے کہ عمران خان فوج کا پتلا ہے اب ملک کی سب سے بڑی جماعت کو اپنی فوج سے لڑانے کی سازش کی جارہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہم غدار ہیں اور فوج کے خلاف ہے۔
انہوںنے کہا کہ یہ سب منصوبہ بندی کےتحت کیا جارہا ہے۔ رجیم جینج کی سازش اب بھی کی جا رہی ہے۔ بیرون ملک کے اخباروں اور کتابوں میں شریفوں اور زرداری کی چوری کا ذکر ہے۔ موجودہ حکمرانوں کے مفادات بیرون ملک ہیں اور ہمیں غدار کہا جا رہا ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات ن لیگ کو جتوانے کی بہت کوشش کی لیکن عوام نے اس کو ناکام بنوایا۔ توشہ خانے کے تحائف سب کو ملتے ہیں ۔آرمی چیف کو بھی ملتے ہیں سب کی تحقیق کریں۔
انہوں نے کہا کہ کے پی میں میرے کئی وزیر بتاتے ہیں کہ انہیں ٹی ٹی پی کی دھمکیاں آ رہی ہیں: یہ بھی ایک سازش ہے ہماری پارٹی کو کمزور کرنے کے لیے۔ مجھے نہیں پتا کہ پاکستان کی ائر سپیس استعمال ہوئی مگر بیرونی اخبار کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کے اوپر سے ڈرون نے حملہ کیا ہے۔ یہ کوئی ڈیل ہوئی ہے ۔ تھوڑے تھوڑے پیسوں کے لیے۔