facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر صدر، وزیراعظم سمیت دیگرسیاسی شخصیات کا اظہار افسوس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی پی رہنما سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے رحمان ملک کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپنے تعزیتی بیان میں رحمان ملک کے لواحقین اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ رحلت کی خبرسن کردکھ ہوا، خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اللہ رحمان ملک کو غریق رحمت کرے، حدیبیہ کیس میں ان کی سربراہی میں تفتیش ہوئی، اس کیس پر انصاف ابھی تک نہیں ہوا، تفتیش نے کرپشن کے ایسے ماڈرن طریقے ظاہر کیے کہ لوگ حیران رہ گئے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصرشاہ نے کہا کہ سینیٹر رحمان ملک کے انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ پہنچا، رحمان ملک ہمارے دوست، بھائی، ساتھی اورایک بہترین رہنما تھے، پروردگار ان کے درجات بلند کرے اور خاندان کے افراد کو صبرعطا کرے۔

پیپلز پارٹی کی قیادت اور ملک کی اہم شخصیات نے سینیٹر رحمان ملک کے اہل خانہ کو فون کرکے ان سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مرحوم رحمان ملک کے بھائی خالد ملک کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ اسلام آباد میں جمعرات کو ادا کی جائے گی، بیرون ممالک سے عزیز و اقارب نے نماز جنازہ میں شرکت کرنی ہے لہٰذا نماز جنازہ کا وقت ابھی مقرر نہیں کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رحمان ملک کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحمان ملک کے انتقال سے دلی رنج ہوا۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔،

اس کے علاوہ پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور، پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان، اور دیگر نے سینٹر رحمان ملک کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کیا۔