اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی )کی سابق ڈائریکٹر نیوزرفعت نذیرانتقال کرگئیں۔رفعت نذیر پی ٹی وی کے انگریزی چینل کی بھی ہیڈ رہی ہیں جبکہ وہ اہم حکومتی شخصیات کے متعددبیرونی دوروں میں بھی شامل رہی ہیں ،ان کے شوہر نذیرتبسم بھی پی ٹی وی میں اعلیٰ عہدے پرفائز رہے ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ، سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور ایم ڈی پی ڈی وی مبشر توقیر ،دیگراعلیٰ حکام اور عملے نے رفعت نذیر کے انتقال پر گہر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔رفعت نزیر گزشتہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں ،امریکا سے علاج بھی کروایا جس کے بعد ان کی طبعیت کافی بہتر تھی تاہم کچھ عرصہ پہلےان کی حالات دوبارہ دوبارہ خراب ہوگئی تھی۔
پی ٹی وی کی سابق ڈائریکٹر نیوزرفعت نذیرانتقال کرگئیں








