بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈاکٹر روتھ فاؤ جیسے رول ماڈل انسانیت پر ہمارے ایمان کو تقویت دیتے ہیں،وزیراعظم

 اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے ڈاکٹر روتھ فاؤ ( مادرٹریسا)کی پانچویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ دوسروں کی خدمت میں گزاری ہوئی زندگی اچھی زندگی ہے۔ ڈاکٹر روتھ فاؤ نے پاکستان کو اپنا گھر بنایا اور دل و جان سے عوام کی خدمت کی۔ اس جیسے رول ماڈل انسانیت پر ہمارے ایمان کو تقویت دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر رتھ کیتھرینا مارتھا فاؤ ایک جرمن ڈاکٹر، سرجن اور سوسائیٹی آؤ ڈاٹرز آف دی ہارٹ آؤ میری نامی تنظیم کی رکن تھیں۔ انہوں نے 1962ء سے اپنی زندگی پاکستان میں کوڑھیوں کے علاج کے لیے وقف کی ہوئی تھی۔ 1996ء میں عالمی ادارۂ صحت نے پاکستان میں کوڑھ کے مرض کو قابو میں قرار دے دیا۔ پاکستان اس ضمن میں ایشیا کے اولین ملکوں میں سے تھا۔ ڈاکٹر رتھ فاؤ کا انتقال 10 اگست 2017ء کو کراچی کے

ایک نجی ہسپتال میں ہواتھا۔