لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان عوامی تحریک رحیق عباسی نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اداروں سے جنگ لڑوانے کی سازش ناکام بنا دی۔ اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رحیق عباسی نے کہاکہ زبردست عمران خان۔ مخالفین کی خواہش پوری نہ ہو سکی ۔عمران خان نے تحمل اور احتیاط پر مبنی موقف اپنایا۔ اداروں سے جنگ لڑوانے کی سازش ناکام بنا دی۔ عمران خان یہ جنگ جیت چکے ہیں۔ اب ان کو ٹیکنیکل ناک آوٹ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ اس سے بچنے کے لئے جوش نہیں ہوش کی ضرورت ہے۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ یہ سب در اصل عمران خان کی تحریک کس کچلنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ ن لیگ اور دیگر جماعتیں انتخابات کے میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔ وفاقی حکومت اورسہولت کار کسی لوزبال کی تلاش میں تھے شہباز گل صاحب کے کمنٹس انہوں نے لوزبال بنالیا ۔ اب ۔احتیاط اور تحمل کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ ن لیگ اس قوم سے پتہ نہیں کون کون سے بدلے لے رہی ہے کہ ایک دن رانا ثنا اور دوسرے دن مریم اورنگزیب کو پریس کانفرنس پر بٹھا دیتی ہے۔ اس طرح کے چہرے ٹی وی سکرین پر دیکھنا کسی سزا سے کم نہیں









