اسلام آباد(نیوزڈیسک)فوج مخالف بیان دینے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک اور کارکن نے معذرت کرلی۔
پی ٹی آئی کارکن محمد شبیر کے مطابق 10 سال سے پی ٹی آئی کا کارکن ہوں، پی ٹی آئی اور عمران خان کو 10 سال سے پسند کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھاکہ پچھلے دنوں سپریم کورٹ رجسٹری میں اپنے پی ٹی آئی کے دوستوں کے ساتھ گیا اور ان کے اصرارپر ایک نظم بول دی جس کے باعث میں بہت شرمندہ ہوں۔
محمد شبیرکا کا کہنا تھاکہ مجھےسنگین غلطی کا احساس ہوگیا، میرے بیان سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں آئندہ ایسی غلطی نہیں کروں گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل دو پی ٹی آئی کارکنان نے فوج مخالف مہم میں شامل ہونے کا اعتراف کیا تھا اور معافی مانگی تھی۔
ایک اور سافٹ وئیر اپ ڈیٹ۔ بہادر نوجوانوں کے ہوش ٹھکانے آنے لگے۔ فوج مخالف بیان دینے والے پی ٹی آئی کے دس سال سے کارکن محمد شبیر کو غلطی کا احساس ہو گیا pic.twitter.com/QkceDF1R9o
— Nasrullah Malik (@NasrullahMalik1) August 10, 2022









