اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان علماء كونسل طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ شہباز گِل نے اپنی حدود سے تجاوز کیا ہے، انہیں کئی بار سمجھایا کہ انتہا پسندانہ رویہ اختیار نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے بیان کی ان کی جماعت کے اپنے رہنماؤں نے مذمت کی ہے۔
طاہر محمود اشرفی نےکہا کہ جمعہ کے روز افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور شہداء کیلئے دعا کی جائےگی، فوج اور قوم میں تقسیم پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے اپنی حدود سے تجاوز کیا، شہبازگل کے رویے پر پی ٹی آئی کی اپنی قیادت ان کے ساتھ نہیں کھڑی، سیاسی کارکنان کو اپنے الفاظ کے چناؤ کاخیال رکھنا چاہیے۔
شہباز گِل کو کئی بار سمجھایا کہ انتہا پسندانہ رویہ اختیار نہ کریں،طاہر اشرفی








