اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اوورسیز پاکستانیوں کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء فیصل جاوید خان نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے ایک دوسرے کواین آر او دیا۔ن لیگ اورپیپلزپارٹی نے چارٹرآف کرپشن پردستخط کیے۔
یہ لوگ تحریک عدم اعتماد لے کرآرہے ہیں ۔عمران خان نے انہیں این آراودینے سے انکارکردیاتھا۔ڈی چوک پرلوگوں کاسمندرآرہاہے۔
اپوزیشن کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔2018کی اسمبلی سے انہوں نے این آراوکی رٹ لگاناشروع کردی تھی۔عمران خان عدم اعتماد کامقابلہ کرنے کے لیے تیارہیں۔این آراومانگنے کے لیے عدم اعتمادکاڈرامہ رچایاجارہاہے۔