اسلام آباد(نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کے گرفتاررہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی اور دس ماہ کی بیٹی کی تصاویر و ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اورصارفین کی طرف سے دس ماہ کی بچی کی ماں کی گرفتاری اور ضمانت منظور نہ ہونے پرغم و غصے کا اظہار اور کڑی تنقید کررہے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما فوادچودھری نے اس حوالے سے اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ اس دس ماہ کی بچی کی ماں کی ضمانت منظور نہیں ہوئی کیونکہ اس کا خاوند پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوا اربوں روپے لوٹ کے کھا جانے والی بی بی روز بھاشن دے رہی ہے، یہ بچی رات جیل میں اپنی ماں کے ساتھ رہے گی چیف جسٹس مجسٹریٹ کو طلب کریں اور پوچھیں کہ اس نے کس کے کہنے پر یہ ضمانت منسوخ کی؟۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ میری ساری سیاسی زندگی کی تاریخ میں نہ میں نے ایسا کبھی دیکھا نہ سنا کہ مخالف کی دس ماہ کی بچی کی ماں کو اس کے گھر سے اٹھا لیا جائے۔ شہباز گل کے بیانیے سے اختلاف کیا جا سکتا ہے اور بہت سارے لوگوں کو اختلاف ہے لیکن حکومت کے اس ظالمانہ،بیوقوفانہ اور جاہلانہ اقدام کی مذمت کرتا ہوں۔منورستی نامی ایک صارف نے لکھاکہ شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی اور دس ماہ کی بیٹی کی تصاویر و ویڈیو کلپ کافی دیر سے وائرل ہیں جنہیں دیکھ کر انسان سوچتا ہے پروردگار حسینیت کا تسلسل تو یقیننا” تیرا کرم ہے مگر یہ یذیدیت کی نسل در نسل منتقلی تو تیرا عذاب ہی ہو سکتا ہے ،پروردگار ظالموں کی نسلیں اجاڑ دے۔اسی طرح ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین نے دس ماہ کی بچی کی ماں کی گرفتاری اور ضمانت منظور نہ ہونے پر اپنے شدید غم وغصے کا اظہار کیا اور اسے حکومت کی بے حسی قرار دیا۔
اس دس ماہ کی بچی کی ماں کی ضمانت منظور نہیں ہوئ کیونکہ اس کا خاوند پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوا اربوں روپے لوٹ کے کھا جانے والی بی بی روز بھاشن دے رہی ہے، یہ بچی رات جیل میں اپنی ماں کے ساتھ رہے گی چیف جسٹس مجسٹریٹ کو طلب کریں اور پوچھیں کہ اس نے کس کے کہنے پر یہ ضمانت منسوخ کی؟ pic.twitter.com/af2ohMFkgM
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 11, 2022









