اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی کوواٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا)کا نیاچیئرمین تعینات کردیا۔ان کی تعینات واپڈاایکٹ1958کی سیکشن 4(2) کے تحت عمل میں لائی گئی۔اس حوالےسے نوٹی فکیشن جاری کردیاگیاہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین واپڈا کیلئے سمری میں تین نام تجویز کئے گئے ہیں جس میں جنرل (ر) سجاد غنی کا نام پہلے نمبر پر تھا۔ وفاقی کابینہ کو منظوری کیلئے بھجوائی گئی سمری میں شمس الدین شیخ کا نام دوسرے اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل کا نام تیسرے نمبر پر اور کابینہ سے تین میں سے ایک نام منظور کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے مئی میں چیئرمین واپڈا کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا ۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی واپڈا کے نئے چیئرمین تعینات








