اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان آج سامان کی تجارت کے معاہدے پر دستخط ہونے سے مواقع کی نئی راہیں کھلیں گی۔ یہ معاہدہ 5 بلین ڈالر کے ابتدائی تجارتی ہدف کو حاصل کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔جمعہ کواپنے ٹوئٹرپیغام میں وزیراعظم کاکہناتھاکہ دو طرفہ تجارت کے لامحدود امکانات ہیں۔ دنیا کو بتائیں کہ ہمارا مطلب کاروبار ہے۔
Signing of Trade in Goods Agreement between Pakistan & Turkey today will open up vistas of opportunities. This Agreement will be pivotal in achieving the initial trade target of $5 billion. There is an unlimited potential for bilateral trade. Let the world know we mean business.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 12, 2022









