لاہور(ممتاز نیوز)وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر)ہاشم ڈوگر نے ن لیگی رہنما وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑسے کہا ہے کہ پریشان نہ ہوں میں بالکل آپ کو انگلی نہیں لگانا چاہتا۔آپ گھبرائیں نہیں ۔ جمعہ کواپنے ٹوئٹ میں ہاشم ڈوگر نےگزشتہ روز عطاتارڑ کی طرف سے اپنی پریس کانفرنس میں دیئے گئے ان ریمارکس کے”ہاشم ڈوگر مجھے ہاتھ تو لگا کردیکھائے” پر اپنے ردعمل میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ اگر عطاتارڑاچھے اور قانون پسند شہریوں کی طرح قانون کا سامنا کریںگے تو میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ ہم عمران خان کےاصولوں پر چلنے والے ہیں آپ کی طرح انتقام پر یقین نہیں رکھتے بلکہ آپ آئیں تو سہی ہم آپ کو کافی بھی پلائیں گےآپ کو فضول قسم کی پریس کانفرنس کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
عطا تارڑ صاحب پریس کانفرس کرنے کا کوئ فائدہ نہیں۔ پریشان نہ ہوں میں آپ کو انگلی لگانا بھی نہیں چاہئتا۔ اچھے اور قانون پسند شہریوں کی طرح آئیں اور قانون کا سامنا کریں۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں ہم عمران خان کے فالوور ہیں آپ کی طرح رویہ نہیں رکھیں گے coffee بھی پلائیں گے
— Hashim Dogar (@ColhashimDogar) August 11, 2022









