بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا ، گستاخانہ کتاب کے برطانوی مصنف سلمان رشدی پرایک لیکچر کے دوران چاقو سے وار

نیویارک(نیوزڈیسک) امریکی ریاست نیویارک میں نامعلوم شخص نے گستاخانہ کتاب دی سٹینک ورسز کے مصنف سلمان رشدی پر حملہ کردیا۔
امریکی غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلمان رشدی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ مغربی نیویارک میں واقع ایک ہال میں لیکچر دینے والے تھے ۔واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔
ویڈیو میں ایک شخص نے چوتکوا انسٹی ٹیوشن کے اسٹیج پر دھاوا بولا اور سلمان رشدی پر گھونسوں کی بارش کردی۔ بعدازاں انتظامی حکام نے سلمان رشید کو حملہ آور سے بچایا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے سلمان رشدی پر چاقو سے حملے کی تصدیق کی ۔  نیویارک پولیس نے بتایا کہ سلمان رشدی کی گردن پر چاقو کا زخم ہے لیکن ان کی حالت کے بارے میں تسلی بخش جواب دینا قبل از وقت ہے۔
نیو یارک پولیس کے مطابق اس حملے میں سلمان رشدی کی گردن پر زخم لگا جس کے بعد ان کو پیلی کاپٹر کے ذریعے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس حملے کو روکنے کی کوشش کرنے والے ہینری ریس کو بھی سر پر معمولی چوٹ آئی ہے۔ ان کے ادارے نے ہی اس تقریب کا اہتمام کیا تھا۔  پولیس کے مطابق حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔
خیال رہے کہ سلمان رشدی کی کتاب گستاخانہ کتاب ’دی سٹینک ورسز‘ پر 1988 سے ایران میں پابندی عائد ہے۔ ایران کے مرحوم رہنما آیت اللہ روح اللہ خمینی نے ایک فتویٰ جاری کیا جس میں سلمان رشدی کی موت کا مطالبہ کیا گیا۔
سلمان رشدی کو مارنے والے کے لیے 30 لاکھ ڈالر سے زیادہ کا انعام بھی ہے۔ ایران کی حکومت طویل عرصے سے آیت اللہ خمینی کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرچکی ہے لیکن سلمان رشدی مخالف جذبات برقرار ہیں۔

https://twitter.com/CharlieSavenor/status/1558104554650181639