بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حقیقی آزادی کا ایک ہی راستہ ہے سیاسی استحکام اور اس سے جڑی مضبوط معیشت،احسن اقبال

 اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے سابق وزیراعظم عمران خان کے اس بیان پر کہ حقیقی آزادی کی جدوجہدشروع ہوچکی ہے اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ حقیقی آذادی کا ایک ہی راستہ ہے سیاسی استحکام اور اس سے جڑی مضبوط معیشت۔اپنے ٹویٹ میں احسن اقبال نے کہاکہ عمران نیازی فارن ڈونرز کے اشارے پہ تم دونوں کو تباہ کرنے پہ تلے ہو۔قوم کو امریکہ سے لڑاتے ہو اور اندر کھاتے ان کے تلوے چاٹتے ہو تاکہ وہاں عارف نقوی کے ساتھ تمھاری پکڑ نہ ہو جائے۔ کیا قوم کو احمق سمجھ رکھا ہے؟