بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران کی ایک ’اے ٹی ایم‘ کے 190 ملین پاؤنڈ ضبط ہوئے تو اسے پاکستان میں رقم دلوائی گئی، مفتاح

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی ایک ’اے ٹی ایم‘ کے 190 ملین پاؤنڈ ضبط ہوئے تو عمران خان نے اسے یہ رقم پاکستان میں واپس دلوا دی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے کابینہ سے تفصیلات بھی چھپائیں، عمران خان نے اپنی اے ٹی ایم سے بدلے میں سیکڑوں ایکڑ زمین حاصل کی، اسے بیرون ملک سفر کی اجازت دینے کے بدلے عمران خان کی بیگم نے فرح گجر کے ذریعے زیور منگایا، کیا یہ کرپشن نہیں ہے؟
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ کیا فرح گجر نے پنجاب میں تقرری اور تبادلوں کے عوض رشوت نہیں لی؟ کیا عثمان بزدار نے پنجاب میں سیمنٹ پلانٹس کے لائسنس فروخت نہیں کیے؟ کیا عمران خان پنجاب میں ہونے والی کرپشن سے لاعلم تھے؟