اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کےسیکرٹری جنرل اسد عمر نےدنیا بھر میں موجودپاکستانیوں سے کہا ہے کہ آج 13 اگست کی رات جشن آزادی کے جلسے میں عمران خان کیساتھ یک آواز ہوکرقومی ترانہ پڑھیں۔ہفتے کو اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آج رات قوم 12 بجے اپنے کپتان کے ساتھ یک زبان ہو کر قومی ترانہ پڑھ کر اپنی 75 ویں سالگرہ کا استقبال کرے گی۔آپ پاکستان یا دنیا میں جہاں بھی ہوں تمام قوم کے ساتھ مل کر اس کا حصہ بنیں۔
آج رات قوم 12 بجے اپنے کپتان کے ساتھ یک زبان ہو کر قومی ترانہ پڑھ کر اپنی 75 ویں سالگرہ کا استقبال کرے گی. آپ پاکستان یا دنیا میں جہاں بھی ہوں تمام قوم کے ساتھ مل کر اس کا حصہ بنیں.#حقیقی_آزادی_جلسہ
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 13, 2022









