اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے شہباز گل کے ڈرائیور کی رہائی پراپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ڈاکٹر شہباز گل کے ڈرائیور اظہار کی بے گناہ اہلیہ سائرہ بانو کو ناکردہ گناہ سے رہائی ملی اور دس ماہ کی بچی کو ماں کی مامتا نصیب ہوئی،ہفتہ کواپنے ٹوئٹر اکائونٹ میں پی ٹی آئی رہنماء کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کی خواتین کارکنان نے سائرہ بانو کا جیل کے باہر استقبال کیا اور انہیں بحفاظت ان کے گھر پہنچایا
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ڈاکٹر شہباز گل کے ڈرائیور اظہار کی بے گناہ اہلیہ سائرہ بانو کو ناکردہ گناہ سے رہائی ملی اور دس ماہ کی بچی کو ماں کی مامتا نصیب ہوئی تحریک انصاف کی خواتین کارکنان نے سائرہ بانو کا جیل کے باہر استقبال کیا اور انہیں بحفاظت ان کے گھر پہنچایا pic.twitter.com/91XKnUbQtD
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 13, 2022









