بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان اس وقت قوم کی امیدوں کامرکز ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ 25مئی کے ملزمان کے خلاف 15دن میں رپورٹ پیش ہوگی ،عطاتارڑ اورراناثناء اللہ کوپولیس کے سامنے پیش ہوناچاہیےانہیں خوفزدہ نہیں ہوناچاہیے ،

ہفتہ کومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرکاکہناتھاکہ عمران خان اس وقت قوم کی امیدوں کامرکز ہیں ،جلسے میں عمران خان آئندہ کالائحہ عمل دیں گے ،جہاں امیر اورغریب کے لیے الگ الگ قانون ہووہ معاشرہ تباہ ہوجاتاہےسابق وفاقی وزیرکاکہناتھاکہ حمزہ شہباز ایک بار پھر ملک سے فرار ہوگیا،

24 ارب کے کیس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز کو ایک بار پھر حاضری سے استثنیٰ مل گیا۔ دوسری طرف ایک غریب ڈرائیور کے گھر رات ریڈ ہوتی ہے، 10 ماہ کی بچی، بچی کی ماں کو پولیس حراست میں لیتی ہے، غریب، امیر کیلئے قانون الگ ہیں۔