بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت پاکستان اورتمام ادارے مل کرآزادی کاجشن منارہے،ہم سب ایک ، کسی قسم کی نفرت اورانتشارکوناکام بنائیں گے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم اورنگزیب نے کہاکہ حکومت پاکستان اورتمام ادارے مل کرآزادی کاجشن منارہے ہیں ،ہم سب ایک ہیں کسی قسم کی نفرت اورانتشارکوناکام بنائیں گے پاکستان کی ترقی میں جمہوری دورکے ثمرات نمایاں ہیں ،افواج پاکستان اورسیکورٹی اداروں نے ملک کے لیے قربانیاں دیں ،

ہفتہ کواسلام آبادمیںپریس ک انفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ جمہوری دورمیں ملک کوثمرات ملے ،انہوں نے کہاکہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ بل 2022کے تحت بورڈ کا قیام عمل میں لایا جائے گا،میرے لیے باعث فخر ہے اس وقت منصب پر ہوں جب اسے لانچ کر رہے ہیں،

نوجوان پاکستان کیلئےکسی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے،پاکستان کی ڈائمنڈجوبلی تقریبات پرپوری قوم خوش ہے،ری ریکارڈ قومی ترانے پر آئی ایس پی آر اور کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،قومی ترانہ ملک کی پہچان ہے،تمام افراد جنہوں نے اس میں اپنا حصہ ڈالا ہے ان سب کے لیے باعث فخر ہے،

پاکستان کا جھنڈا اور قومی ترانہ سب کا ہے،پاکستان کے جھنڈے اور قومی ترانے پر سب کا کریڈٹ ہےپاکستان کی جدوجہد آزادی اور تعمیر کا ایک طویل سفر ہے،مل کر مومنٹ کو تاریخ کا حصہ بنائیں گے