بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز گل کے ڈرائیور کے سسرظفراقبال کی 26 اگست تک عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر شہباز گل کے ڈرائیور کے سسرظفراقبال کی 26 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی گئی جبکہ ڈرائیور کے برادرنسبتی نعمان کومقدمےسے ڈسچارج کردیاگیا،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کوسیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر شہباز گل کے ڈرائیور کے سسرظفراقبال کی 26 اگست تک عبوری ضمانت منظور جبکہ ڈرائیورکے برادرنسبتی کومقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا،

ایڈیشنل سیشن جج عدنان خا ن نے عبوری ضمانت منظور کی ،عدالت نےملزم کو10ہزار ر وپے کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا،عدالت کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں کہاگیاہے کہ عدالت کے حکم کے بعد مزید کارروائی کےلیے دوبارہ گرفتارکیاجاسکتاہے ،عبوری ضمانت کی منظوری کافیصلہ ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نویدخان نے سنایا،