بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سلمان رشدی کے ساتھ جو ہوا،یہ اس کے گستاخانہ فعل کا نتیجہ ہے، چوہدری پرویز الٰہی

لاہور(ممتاز نیوز)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سلمان رشدی کے ساتھ جو ہوا،یہ اس کے گستاخانہ فعل کا نتیجہ ہے۔سلمان رشدی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں جو شر انگیزی کی،وہ ہر مسلمان کے لیے ناقابل برداشت ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس پر ہماری جان بھی قربان ہے۔سلمان رشدی ان منفی قوتوں کا آلہ کار ہے جو مذہب کے نام پر فساد پھیلانے کی سازش کر رہی ہیں۔انہوں نےکہا ہے کہ سلمان رشدی کی ناپاک جسارت نے مسلمانوں کے جذبات کو بری طرح مجروح کیا ہے۔خاتم النبین حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا احترام ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ ہر مسلمان کا دل نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سے سرشار ہے۔نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس کوالفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اعلیٰ کردار اور اسوہ حسنہ کے ذریعے دنیا کیلئے ایک مثال بنے۔کسی بھی مہذب معاشرے میں انبیاء کرام کی شان میں گستاخی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ آزادی اظہار کی آڑ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں۔