بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمشنر بلدیات کی تقرری ، آئین میں 15ویں ترمیم کا مسودہ اسمبلی میں پیش

مظفرآباد(نیوزڈیسک)آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن نے الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کرتے ہوئے الیکشن کمشنر بلدیات کی تقرری کے لئے آئین میں 15ویں ترمیم کا مسودہ اسمبلی میں پیش کردیا ۔مسودہ قانون مجلس قائمہ کے سپرد مجوزہ آئینی ترمیم کے بعد آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کا مجاز نہیں ہوگا۔ بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے الیکشن کمیشن بلدیات قائم کیا جائے گا ۔الیکشن کمشنر بلدیات کا تقرر وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے کرے گا ۔
الیکشن کمشنر بلدیات کے تقرر پر قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے مابین اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمنٹ کی کمیٹی کو بھیجا جائے گا ۔
سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے جج کی اہلیت کے حامل شخص یا آزاد کشمیر حکومت کا گریڈ اکیس کا افسر الیکشن کمشنر بلدیات مقرر ہو سکے گا ۔
الیکشن کمشنر بلدیات کی ممبر کے اہلیت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یا گریڈ بیس کے افسر کے برابر ہوگا بلدیاتی انتخابات سے متعلق آئینی ترمیم کے مسودے کا اقتباس ،آئین میں اس موقع پر ترمیم تجویز کی گئی جب الیکشن کمشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے 28ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 11اگست کو جاری کیا گیا تھا ،الیکشن شیڈول کے جاری ہونے کے صرف دو روز بعد ہی چیف الیکشن کمشنر کے اختیارات آئینی ترمیم کے زریعے سلب کر نے کا عمل شروع کر دیا۔