بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نے کراچی اور پشاور سے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 پشاور اور این اے 246 کراچی سے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے شوکت علی، صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش، ایم این اے ناصر موسیٰ زئی، ایم پی اے پیر فدا ایڈوکیٹ اور سابق ضلعی ناظم محمدعاصم خان نے عمران خان کی جانب سے پشاور میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے ورکر بھی بڑی تعداد میں موجود تھے جو عمران خان اور پی ٹی آئی کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے جلوس کی شکل میں الیکشن کمیشن پشاور کے دفتر پہنچے۔
سابق رکن قومی اسمبلی حاجی شوکت علی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے شہریوں کیلئے فخر کی بات ہے کہ ان کے حلقہ سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان خود الیکشن کررہے ہیں۔
دوسری جانب سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 سے پارٹی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔