بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی نے لاہور جلسہ کا انتخاب اس لئے کیا کہ پنجاب حکومت کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا سکے،احسن اقبال

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اوروفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف نے لاہور میں جلسہ کا انتخاب اس لئے کیا کہ وہاں صوبائی حکومت کے تمام وسائل کا کھل کر استعمال کرسکیں ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ لاہور کا چناؤ اس لئے کیا گیا کہ پنجاب حکومت کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا سکے۔ پبلک ٹرانسپورٹ پکڑ لی، سرکاری ملازمین کی ڈیوٹیاں لگ گئیں، بلدیہ سے قومی پرچم اتروا کے پارٹی پرچم لگوا لئے یہ سب اسلام آباد میں کیسے ہوتا؟