اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کام کی زیادتی اور متواتر میٹنگز سے شدید تھکاوٹ کا شکار ہوگئے ہیں جس پر ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیتے ہوئے سفر سے بھی منع کردیا۔قومی خبررساں ادارے کی رپور ٹ کے مطابق راجہ پرویز اشرف کی طرف سے یوم آزادی کے حوالے سے ہونے والی مرکزی تقریب میں شرکت کا فیصلہ ڈاکٹرز کی حتمی رائے کے بعد کیا جائے گا ۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز یوتھ افیئرز منسٹری کے زیر اہتمام ایوارڑ تقریب میں شرکت نہیں کی جس کی میزبان وزیراعظم کی معاون خصوصی شازیہ فاطمہ خواجہ تھیں ۔ تقریب میں وزیراعظم کی نمائندگی خواجہ آصف نے کی ۔غیر معمولی تقریب سے قبل وزیراعظم سے ترک تجارتی وفد نے ملاقات کی ۔اس دوران کئی معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔ تقر یب میں شرکت کے بعد وزیراعظم تھکاوٹ اور ہلکے بخار کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہوں نے مصروفیات منسوخ کردیں ۔
کام کی زیادتی ، وزیراعظم تھکاوٹ کا شکار، ڈاکٹرز نے سفر سے منع کردیا، آرام کا مشورہ








