بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کا لاہور میں پاور شو، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کا پنڈال سج گیا

لاہور(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی کے لاہور میں پاور شو کے لیے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کا پنڈال سج گیا۔
پی ٹی آئی کے جلسے کے پنڈال میں خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگ پہنچ چکے، جلسہ گاہ میں پارٹی ترانے بجانے کا سلسلہ جاری ہے، شرکا پرجوش ہیں۔
اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، لوگوں کو تلاشی کے بعد آنے کی اجازت ہے، پارکنگ سے شٹل سروس کا انتظام کیا گیا ہے۔ مختلف شہروں سے کارکنوں کی قافلوں کی صورت میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
پی ٹی آئی کے جلسے میں وزیراعلیٰ پرویز الہٰی، مونس الہٰی اورق لیگ کے کارکن بھی شریک ہوں گے۔