ریاض(نیوزڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی امداد دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔
خبرایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی وزارت خزانہ اسی ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کرنے کے معاہدے کی تجدید کرسکتی ہے۔
خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب 10 ماہ تک ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات کی اضافی مدد بھی کرسکتا ہے۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے اس امداد کا اعلان دو دنوں میں کیا جا سکتا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سعودی اور پاکستانی وزارت خزانہ نےاس خبر پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں دیا ہے۔
سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی امداد دینے کا ارادہ رکھتا ہے: خبر ایجنسی








