بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے پولیس اسٹیشنوں کے سرپرائز وزٹ کااعلان کردیا

لاہور(ممتاز نیوز )وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے پولیس اسٹیشنوں کے سرپرائز وزٹ کااعلان کردیا،اتوار کواپنے ٹوئٹرپیغام میں پنجاب کے وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ کل سے میں کسی نہ کسی پولیس سٹیشن کا سرپرائز وزٹ کروں گا۔ عوام کے ساتھ کسی زیادتی کو برداشت نہیں کیا جاے گا۔

پنجاب میں پی ٹی آئی جلسے کے دوران پولیس کے  بہترین سیکورٹی انتظامات اورکارکردگی کوسراہتے ہوئے وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ ویلڈن لاہور پولیس آپ نے آج لاہور جلسے کے لئیے بہتریں انتظام کئیے۔ عوام کی جان و مال، سیکیورٹی اور عزت نفس کا تحفظ ہی ہماری پہلی اور آخری ترجیع ہے۔ انشاللہ پنجاب پولیس کوئ بھی ایسا کام نہیں کرے گی جو پنجاب کی چور، امپورٹڈ اور فراڈ حکومت کے تین ماہ کے بدترین دور میں ہوا تھا